9 جولائی 2011 - 19:30

امريکہ ميں درجنوں افراد نے ليبيا جنگ کي مخالفت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کياـ

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے ليبيا پر نيٹو کے حملے اور بے گناہ شہريوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کياـمظاہرين نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ کي مذمت ميں نعرے درج تھےـ

مظاہرين نے کہا کہ ليبيا ميں فوجي مداخلت اور بمباري سے کبھي بھي امن و استحکام قائم نہيں ہو سکتا بلکہ اس کے بر عکس اس سے بے گناہ افراد مارے جاتے ہيں ـ

کچھ مظاہرين نے افغانستان اور عراق کے عوام کي بد حالي کي بات کي اور ليبيا کے عوام کي حمايت کے سلسلے ميں مغربي ملک کے دعوے کو مشکوک قرار ديا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169